• news

بھارت سے سیریز نہ بھی ہوئی تو پاکستان کو فرق نہیں پڑے گا :وسیم اکرم

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستان بھارت سیریز سے متعلق کہاہے کہ پاکستان بھارت سیریز ہونی چاہئے ، اگر سیریز نہیں ہوتی تب بھی پاکستان کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ وہ کراچی میں ایک فلم کی عکسبندی کے موقع پر میڈیا سے بات کر رہے تھے۔ انہوں نے فلم کی عکسبندی دیکھی اور کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز کا انہیں بھی شدت سے انتظار ہے لیکن اگر سیریز طے نہیں پاتی تو اس چیز کو رائی کا پہاڑ نہیں بنانا چاہئے۔ پاکستان کو بھارت میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ نہیں کرنا چاہئے ۔

ای پیپر-دی نیشن