• news

شادباغ: زیر تعمیر سیڑھیاں گرنے سے مزدور جاں بحق

لا ہور (نامہ نگار)شا دبا غ کے علا قہ میں 20سا لہ مزدوزیر تعمیر سیڑ ھیاں گر نے سے ملبے تلے آ کرہلا ک ہو گیا ہے ۔بتا یاجاتا ہے کہ شا دبا غ کے علا قہ عا مر روڈ پرنسر ین بی بی نا می خا تو ن کے گھر میںخیر پو رہ ضلع بہا ولپو ر کا رہائشی 20سا لہ مز دور ند یم امین سیڑ ھیا ں تعمیر کر رہا تھا کہ اس دوران سیڑ ھیو ں کا لینٹر گر نے سے وہ ملبے تلے دب گیا۔جسے ملبے تلے سے زخمی حالت میں نکا ل کر ہسپتا ل پہنچا یا گیا ۔جہاں وہ زخمو ں کی تا ب نہ لا تے ہو ئے دم توڑ گیا ۔

ای پیپر-دی نیشن