• news

اکتوبر میں تجارتی خسارہ 2 ارب 25 کروڑ ڈالر رہا: ادارہ شماریات

اسلام آباد( نوائے وقت رپورٹ) ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر میں پاکستان کی برآمدات کا حجم ایک ارب 70 کروڑ ڈالر رہا۔ اکتوبر میں پاکستانی درآمدات کا حجم 3 ارب 42 کروڑ ڈالر رہا۔ اکتوبر میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 2 ارب 25 کروڑ ڈالر رہا۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں تجارتی خسارہ 9 ارب 93 کروڑ ڈالر رہا۔ رواں مالی سال میں پہلے 5 ماہ میں پاکستان نے 18 ارب 48 کروڑ ڈالر کی درآمدات کیں۔

ای پیپر-دی نیشن