• news

لاجسٹک انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ پالیسی پر نظر ثانی کی جائے: شاہ فیصل آفریدی

لاہور (کامرس رپورٹر) پاک چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شاہ فیصل آفریدی نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی روشنی میں نئی عالمی منڈیوں تک رسائی کیلئے پاکستان کواپنے لاجسٹک انفراسٹرکچر اورٹرانسپورٹ پالیسی پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے ذریعے چین کا مال دنیا کے دوسرے ممالک تک پہنچاکر ٹرانسپورٹ سیکٹرمیں انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے۔ موجودہ حالات میں ٹرانسپورٹ سیکٹرپاکستان کے جی ڈی پی میں محض 0.38%کا حصہ دار ہے۔ ہمارا ٹرانسپورٹ سیکٹر چین کا صرف 5%کارگو دنیا کے دیگر ممالک میں پہنچا کر سالانہ 6ملین روپے کما سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن