پنجاب میں24 ترقیاتی سکیموں کے لئے16 ارب 25 کروڑ روپے کے فنڈز منظور
لاہور (کامرس رپورٹر) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2015-16 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے17 ویں اجلاس میںمختلف ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی کل 24ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 16ارب 25کروڑ 19 لاکھ 33ہزار روپے کی منظوری دی ۔ صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس کی صدارت چیئر مین پلاننگ ایند ڈویلپمنٹ پنجا ب محمد جہانزیب خان نے کی۔ منصوبہ جات کی منظوری دی گئی ان میں ضلع بہاولپور میں کدوالا تا بناں پوسٹ چولستان سے واٹر سپلائی پائپ لائن کیلئے 65 کروڑ 20 لاکھ 60 ہزار روپے، مین بلیوارڈ گلبرگ اور فیروز پور روڈ لاہور پر پبلک پارکس کی ڈویلپمنٹ کیلئے 21 کروڑ 4 لاکھ 21 ہزار روپے، دریائے راوی لاہور پر میٹرو بس سسٹم پل کی تعمیر (جاری سکیم)کیلئے 66 کروڑ 40 لاکھ 51 ہزار روپے، ضلع شیخوپورہ میں تحصیل فیروزوالا کے مقام پر سگیاں چوک سے لیکر جی ٹی روڈ گوجرانوالہ بشمول کینال بینک کی سڑک کی تعمیر (ترمیمی)کیلئے 21 کروڑ 96 لاکھ 41 ہزار روپے، ضلع شیخوپورہ میں شیخوپورہ مریدکے دو رویہ سڑک کی کشادگی و بحالی کیلئے 1 ارب 1 کروڑ 66 لاکھ 56 ہزار روپے، ضلع گوجرانوالہ و سیالکوٹ میں گوجرانوالہ پسرور روڈ کی کشادگی و بحالی (ترمیمی)کیلئے 1 ارب 22 کروڑ 8 لاکھ 80 ہزار روپے شامل ہیں۔