جرمنی میں برقعہ پر پابندی لگائی جائے: حکمران جماعت کا مطالبہ
برلن (نیٹ نیوز) جرمنی کی حکمران جماعت کا کہنا ہے کہ مسلمان خواتین اپنے جسم کو ڈھانپنے کیلئے جس لباس کا استعمال کرتی وہ جرمنی کے اقدار کیخلاف ہے۔ مسلم خواتین کو سرعام پورے پردے میں نہیں رکھنا چاہئے۔ خیال رہے کہ یہ مطالبہ اس وقت سامنے آیا ہے جب جرمنی کو دنیا بھر سے بڑی تعداد میں مہاجرین کی آمد کا سامنا ہے جو خواتین بھی اس قسم کا لباس یا برقعہ زیب تن کرتی ہیں ان کی جانب سے اس بات کا اظہار ہے کہ وہ ہمارے آزاد خیال معاشرے میں ضم نہیں ہونا چاہتیں۔ جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی پارٹی کے بعض ممبران جرمنی میں داخل ہونے والے پناہ گزینوں کی تعداد محدود کرنے کی بھی مانگ کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ جرمنی میں اس سال 19 لاکھ پناہ گزینوں کی آمد متوقع ہے جو بیشتر مسلم ممالک سے آئیں گے۔ جرمنی میں دوسرے یورپی ممالک کے نسبت زیادہ مہاجرین آ رہے ہیں۔