بھارت: بکری کو ’’اغوا‘‘ کرکے ہلاک کرنے کے الزام میں 5 افراد کیخلاف مقدمہ
نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی ریاست اتر پردیش میں پانچ افراد کے خلاف بکری کو ’’اغوا کرکے‘‘ ہلاک کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس بکری کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔ اگر پانچوں ملزموں پر بکری کے قتل کا الزام ثابت ہو جاتا ہے تو ان کے خلاف جانوروں پر ظلم ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ اس ایکٹ کے تحت اگر کوئی شخص کسی جانور کو ہلاک کرتا ہے تو اسے پانچ سال کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ بکری کی مالکن کے مطابق اس کی بکری کہیں گم ہو گئی تھی جس کی تلاش کرتے ہوئے وہ لوگ جنگل کی طرف گئی تو اس نے دیکھا کہ تین لوگ بکری کو باندھ کر بُری طرح پیٹ رہے تھے۔ اس کی وجہ سے بکری کی موت ہو گئی۔ اسی کی بنیاد پر خاتون نے پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔