• news

سکیورٹی صورتحال بہتر ہونے سے معیشت میں مثبت پیشرفت متوقع ہے: سٹیٹ بنک

کراچی (اے ایف پی+ آئی این پی) سٹیٹ بینک نے اپنی سالانہ رپورٹ میں لکھا ہے کہ ملک میں سکیورٹی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور اب معیشت میں مثبت پیشرفت متوقع ہے۔ شدت پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا 85 ارب ڈالر کا نقصان ہوا جبکہ جی ڈی پی کا ایک تہائی بنتا ہے۔ سٹیٹ بنک نے مالی سال 2014-15ء کی اقتصادی جائزہ رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ملکی معیشت کی ترقی کی شرح 4.2 فیصد رہی۔ جمعہ کو جاری رپو رٹ میں کہا گیا کہ گذشتہ مالی سال کے دوران ملکی معیشت نے کافی اچھی کار کردگی دکھائی ، مالی سال 2014-15ء میں معاشی ترقی کی شرح 4.2 فیصد رہی ،اقتصادی جائزہ رپورٹ میں کہا گیا کہ غیرملکی ادائیگیوں کی صور تحال بہتر کرنے کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ، جون 2015ء تک زرمبادلہ ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح 18.7ارب ڈالر تک پہنچ گئے، ملکی معیشت میں مثبت پیش رفت ہورہی ہے ، جس کا خیرمقدم کرتے ہیں ، رپورٹ میں کہا گیا کہ سرمایہ کاری میں کمی، توانائی بحران ، معاشی ترقی میں رکاوٹ ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن