• news

ایم کیوایم کے خلاف سخت بیان دینے پر ہٹائے گئے رائو انوار کو دوبارہ ایس ایس پی ملیر لگا دیا گیا

کراچی (آئی این پی) متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف سخت بیان دینے پر ہٹائے جانے والے رائو انوار کو دوبارہ ایس ایس پی ملیر تعینات کر دیا گیا، جس کا محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ذرائع کے مطابق رائو انوار کو 29اپریل کو ایم کیو ایم کے خلاف سخت بیان دینے پر عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔ رائو انوار نے ایس ایس پی ملیر کے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پولیس کی ٹارگٹ کلنگ کے کیسز اولین ترجیح ہیں، دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

ای پیپر-دی نیشن