مسئلہ کشمیر پر بھارت دنیا میں تنہا ہو گیا: فضل الرحمن
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ و چیئرمین کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت مذاکرات کی بحالی اچھا فےصلہ ہے کم از کم جمود تو ٹوٹا ہے کشمیر کمیٹی کی فعالیت کا تعلق حکومت کے ساتھ ہے، جب تک مسئلہ کشمیر کو پالیسیوں کا محور نہیں بنایا جائے گا مثبت پیش رفت نہیں ہو گی۔ کشمیر سے متعلق معاملات کو پارلیمان میں لایا جانا چاہےے، فاٹا کے عوام کی تقدیر کا فیصلہ اسلام آباد یا پشاور میں نہیں، فاٹا کے عوام کی مرضی سے ہونا چاہیے، محلات میں بیٹھ کر فیصلہ کرنا بہت بڑی زیادتی ہوگی۔ انہوں نے ےہ بات پارلیمنٹ ہاﺅس میں صحافےوں سے بات چےت کرتے ہوئے کہی۔