• news

گوجرانوالہ: پنجابی کو نصاب کا حصہ نہ بنانے پر شہریوں کا احتجاج، بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پنجابی زبان کو میٹرک تک نصاب کا حصہ نہ بنانے کے خلاف شہریوں کا بھوک ہڑتالی کیمپ‘ مادری زبان کو نظام تعلیم میں لازم بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ جٹ فیڈریشن پاکستان کے زیر اہتمام پنجابی زبان کو میٹرک تک نصاب کا حصہ نہ بنانے کےخلاف شہریوں نے بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا جس میں پنجابی کے پروفیسرز اور لیکچرار نے شرکت کی اس موقع پر مظاہرین نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ مادری زبان پنجابی کو میٹرک تک نصاب کا حصہ بنایا جائے تاکہ طالب علم اپنی مادری زبان کو بہتر طریقے سے سمجھ سکیں۔ مظاہرین کا کہنا تھاکہ اگر حکومت نے میٹرک تک پنجابی زبان کو نصاب کا حصہ نہ بنایا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائیگا۔
پنجابی زبان

ای پیپر-دی نیشن