• news

خناق سے اموات، تحقیقاتی کمیٹی تشکیل، ادویات کی عدم دستیابی ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور (خصوصی رپورٹر+اپنے نامہ نگار سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے خناق کے باعث بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور وزیراعلیٰ کی ہدایت پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے گئی ہے جس کے سربراہ چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم ہوں گے جبکہ کمیٹی کے دیگر ارکان میں کمشنر ساہیوال ڈویژن اور وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی شامل ہیں۔ تحقیقاتی کمیٹی واقعے کا ہر پہلو سے جائزہ لے کر وزیراعلیٰ کو رپورٹ پیش کرے گی اور غفلت کے ذمہ داروں کا بھی تعین کرے گی۔علاوہ ازیں خناق کی بیماری سے ہلاکتوں اور سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی عدم دستیابی کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ یہ درخواست جوڈیشل ایکٹو ازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں ویکسین اور ادویات موجود ہی نہیں ۔خناق کی ویکسین موجود نہ ہونے سے اب تک لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں بیس سے زائد بچے دم توڑ چکے ہیں۔ حکومت صحت کے لئے مختص بجٹ غیر قانونی طور پر غیر ضروری منصوبوں کی تکمیل پر صرف کر رہی ہے۔
کمیٹی تشکیل چیلنج

ای پیپر-دی نیشن