ججز نظر بندی کیس، خصوصی عدالت نے مشرف کو 43 ویں بار حاضری سے استثنٰی دیدیا
اسلام آباد (نامہ نگار) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ججز نظربندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو 43 ویں مرتبہ ایک دن کی حاضری سے استثنٰی دیدیا۔ عدالت نے ملزم کی ایک دن کی استثنٰی کی درخواست ایک مرتبہ پھر منظور کرتے ہوئے سماعت 8 جنوری تک ملتوی کر دی۔ گذشتہ روز کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سہیل اکرام نے کی۔ پرویز مشرف حسب معمول عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئے ان کے وکیل نے میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔ سپیشل پراسیکیوٹر عامر ندیم تابش نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف حیلے بہانے ہیں۔ ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد مذکورہ حکم جاری کر دیا۔
استثنیٰ