جاوید ہاشمی کے داماد بلدیاتی انتخابات میں دوبارہ گنتی پر بھی ہار گئے
اسلام آباد (آن لائن) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کے داماد زاہد بہار ہاشمی بلدیاتی انتخابات میں دوبارہ گنتی میں بھی ہار گئے۔ زاہد ہاشمی کو بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کے لیاقت شاہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم انہوں نے ہار قبول کرنے سے انکار کردیا اور ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا تھا۔ گزشتہ روز دوبارہ گنتی کی گئی تو اس میں بھی زاہد بہار ہاشمی ہار گئے ہیں اور انہوں نے ہار کو تسلیم کرلیا۔