• news

شاہدرہ: کرنٹ لگنے سے داماد، ساس جاں بحق، 8 رشتہ دار شدید زخمی

فیروزوالا (نامہ نگار) شاہدرہ کے علاقہ بوٹا پارک میں کرنٹ لگنے سے ساس اور داماد جاں بحق اور دو بہنوں سمیت 8 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ بوٹا پارک کا رہائشی نوجوان نور محمد اپنے گھر میں اہل خانہ کے ہمراہ موجود تھا جبکہ گیارہ ہزار کے وی بجلی کی لائن کے اوپر سے کیبل کی تار گزار کر گھر میں کنکشن دیا گیا۔ کیبل کو درست کرتے ہوئے کرنٹ آ گیا جس سے نور محمد کو زبردست جھٹکا لگا، اسے بچانے کیلئے اسکی ساس عائشہ بی بی، بیوی بچے اور اہل خانہ کے دیگر افراد آگے بڑھے اور 10 افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں شاہدرہ اور لاہور ہسپتالوں میں لایا گیا جہاں پر نور محمد اور اسکی ساس عائشہ بی بی دم توڑ گئے جبکہ 8 افراد صغراں بی بی، شبانہ بی بی، صابر، عمران اور آصف وغیرہ کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ اس واقعہ پر علاقے میں کہرام مچ گیا، لوگ دھاڑیں مار کر روتے رہے۔ واضح رہے کہ نور محمد اور اسکی ساس دیگر افراد ایک ہی گھر میں دو منزلہ عمارت میں رہتے تھے۔
ساس/ داماد

ای پیپر-دی نیشن