• news

اوکاڑہ: گورنمنٹ گرلز سکول کی ہیڈ مسٹریس کو دہشت گردوں کا خط ، سکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی، اہل علاقہ میں خوف وہراس

اوکاڑہ (نامہ نگار) دہشت گردوں کا گورنمنٹ گرلز سکول کی ہیڈ مسٹریس کو خط موصول، سکولوں کو اڑانے کی دھمکی، بچوں کے والدین اور اہل علاقہ میں شدید خوف وہراس ، حکومت پاکستان ہمارے ساتھیوں کو رہا کرے نہیں تو سانحہ پشاور جیسے بے شمار واقعات رونما ہوں گے۔ خط کا متن، پولیس اور سکیورٹی ادارے متحرک،خط بھیجنے والے کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا پولیس کا دعویٰ۔ اوکاڑہ کے محلہ بستی رحمت پورہ فیصل آباد روڈ پر واقع گورنمنٹ گرلز ماڈل پرائمری سکول کی ہیڈ مسٹر یس کو دہشت گردوں کی جانب سے خط موصول ہوا جس میں ایک گولی اور خط کا متن تھا حکومت پاکستان گرفتار ساتھیو ں کو فوری رہا کر ے نہیں تو سانحہ پشاور جیسے بے شمار واقعات رونما ہوں گے،خط میں سکولوں کو بم سے اڑنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔ سیکورٹی ادارے متحرک ہوگئے۔ یاد رہے کہ خط اس وقت موصول ہوا ہے جب حکومت پاکستان نے سانحہ پشاور کی برسی کے موقع پر تمام اداروں کے سربراہان کو ہدایت جاری کی ہے سانحہ پشاور کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کر نے کے لئے تقربیات کا اہتمام کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن