• news

پنجاب یونیورسٹی: ہاسٹل میں کمرے کے تنازعہ پر 2 تنظیموں میں فائرنگ، 3 طالب علم زخمی

لاہور (نامہ نگار+ لیڈی رپورٹر) مسلم ٹاﺅن کے علاقہ مےں واقع پنجاب ےونےورسٹی کے مےں ہاسٹل کے کمرے کے تنازعہ پر دوطلبا تنظےموں مےں فائرنگ کے تبادلے مےں 3 طالبعلم شدےد زخمی ہو گئے۔ فائرنگ سے ےونےورسٹی مےں خوف و ہراس پھےل گےا۔ پولےس نے8 افراد کو گرفتار کر کے حوالات مےں بند کر دےا ہے۔ پنجاب ےونےورسٹی مےں موجود جمعےت طلبا اسلام اور پختون کونسل کے طالبعلموں جواد شاہ ہماےوں، ےاسر، جنےد اور عثمان وغےرہ مےں ہاسٹل کا کمرہ خالی نہ کرنے پر جھگڑا ہو گےا جس پر ان مےں فائرنگ کا تبادلہ ہو گےا۔ ےاسر، جنےد اور عثمان گو لےاں لگنے سے شدےد زخمی ہو گئے۔ پولےس نے موقع پر پہنچ کر اور زخمےوں کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دےا جبکہ 8 افراد کو گرفتار کر کے حوالات مےں بند کر دےا۔ آخری اطلاعات تک مقد مہ درج نہےں کےا گےا ہے۔ علاوہ ازیں ہوسٹل مےں ےونےورسٹی انتظامےہ نے دونوں گروپوں کو باہر نکال دےا۔ گزشتہ روز اےک گروپ نے 14نمبر ہاسٹل پر دھاوا بول دےا۔

ای پیپر-دی نیشن