لاہور: نجی ائیر لائن کی کراچی کیلئے پرواز منسوخ ہونے پر دولہا کا ائیر پورٹ پر احتجاج
لاہور (این این آئی) نجی ائیر لائن کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز منسوخ ہونے پر دلہے نے ائیر پورٹ پر احتجاج کیا۔ گوجرانوالہ کے رضوان امانت کی جمعہ کی رات کراچی میں رسم نکاح کی تقریب تھی جس کےلئے اس نے لاہور سے کراچی کے لئے نجی ائیر لائن کی پرواز 403 سے ٹکٹیں بک کرا رکھی تھیں۔ دلہا رضوان جب اپنے دوستوں اور عزیز و اقارب کے ہمراہ ائیر پورٹ پہنچا تو اسے بتایا گیا کہ پرواز کو منسوخ کر دیا گیا ہے جس پر دلہے نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ دلہن والوں نے سارے انتظامات مکمل کررکھے اور بغیر بتائے پرواز منسوخ کر دی گئی ہے۔ دلہے اور اس کے ہمراہ آنے والوں نے پرواز کو منسوخ کرنے پراحتجاج کیا۔
دلہا/ احتجاج