”بھارتی جارحیت“ پنجاب رینجرز نے ورکنگ باﺅنڈری کے 53 گاﺅں کو حساس قرار دیدیا، منتقل کرنے پر غور
لاہور (آئی اےن پی) رےنجرز پنجاب نے ورکنگ باﺅنڈری پر بھارتی جارحےت کی وجہ سے 53گاﺅں کو حسا س قرار دےدےا جبکہ مذکورہ گاﺅں کے رہائشوں کو دوسری جگہ منتقل کر نے کے حوالے سے بھی غور ہو رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز رےنجرز کے اعلیٰ حکام کا اہم اجلاس یہاں لاہور مےں منعقد ہوا جس مےں ورکنگ باﺅنڈری پر بھارتی جارحےت سے بے گناہ افراد کو نشانہ بنانے سے پےدا ہونےوالی صورتحال کا جائزہ لےنے کے علاوہ آئندہ کی حکمت عملی بھی طے کی گئی جس مےں بھارتی جارحےت کی وجہ سے 53 گاﺅں کو حساس قرار دےا گےا ہے جبکہ ان گاﺅں کے فرنٹ والے گھروں مےں بنکرز بنانے کے علاوہ ان گھروں کو کہےں اور منتقل کرنے کے حوالے سے بھی تجوےز پر غور کےا گےا ہے۔