• news

پسرور میں اوباش نوجوان نے 14 سالہ لڑکی کو بے آبرو کردیا

پسرور+سیالکوٹ (نامہ نگاران) اوباش نوجوان نے جان سے مارنے کی دھمکی دے کر 14سالہ لڑکی کو زبردستی بے آبرو کر دیا، متاثرہ لڑکی کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تحصیل پسرور کے گاﺅں کوٹ محمدی میں ارشد نے مبینہ طور پر ارشاد بی بی بیٹی (ش) کو گھر میں اکیلا پا کر بے آبرو کر دیا۔ پولیس تھانہ بڈیانہ نے لڑکی کی والدہ کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے تاحال ملزم کی گرفتاری کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں مل سکی۔سیالکوٹ سے نامہ نگارکے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ کاکے والی میں بہاولپور کے غریب شخص کی 19 سالہ شادی شدہ پوتی سے گن پوائنٹ پر زیادتی کرنے اور موبائل کیمرے سے زیادتی کی فلم بنانے والے دو ملزمان کو پولیس نے کارروائی کرکے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم اللہ وسایا اور عابد نے باہم صلاح مشورہ ہوکر بہاولپور سے محنت مزدوری کیلئے آئے جام خان کی بیٹی 19 سالہ تخمینہ کو پستول دیکھا کر اس وقت ڈرایا دھمکایا جب اس کا خاوند سلیمان مزدوری کی رقم لینے گاﺅں ملے چک گیا تھا۔ ملزم اللہ وسایا نے اسلحہ دیکھا کر انیس سالہ تخمینہ سے زیادتی کر ڈالی جبکہ ملزم عابد پستول لے کر کھڑا رہا اور اپنے موبائل فون سے زیادتی کے دوران فلم بناتا رہا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن