• news

پاکستان فلسطین مسئلہ کے حل کیلئے یو این قراردادوں کا حامی ہے: سرتاج عزیز

 امور خارجہ کے مشیر سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کاز کی حمایت کی ہے‘ پاکستان فلسطین کے مسئلہ کے حل کے لئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کا حامی ہے۔ فلسطین کے سفیر کی طرف سے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کی تقریب سے خطاب میں سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان فلسطین کے مسئلہ کے دو ریاستی حل کا بھی حامی ہے۔ فلسطین کے سفیر ولید ابو علی نے کہا کہ فلسطین اور قبلہ اول ہر پاکستانی کے دل میں ہے۔ فلسطینی سفیر نے کہا کہ 1973ءمیں پاک فضائیہ کے پائلٹوں نے اسرائیلی طیارے مار گرائے تھے‘ پاکستان ہمیشہ فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔سویڈن کے سفیر نے کہا کہ سویڈن پر اسرائیل الزام لگاتا ہے کہ وہ فلسطینیوں کا حامی ہے لیکن سویڈن وہ یورپی ملک ہے جس نے فلسطین کی آزاد ریاست کو تسلیم کر لیا ہے‘ سویڈن اب بھی فلسطین کے مسئلہ کے دو ریاستی حل کا حامی ہے۔اقوام متحدہ کے نمائندہ نے کہا کہ اقوام متحدہ فلسطین کے مسئلہ کے حل کے لئے آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کرتی ہے ۔
سرتاج/ فلسطین

ای پیپر-دی نیشن