• news

وزیراعظم نے مداخلت نہ کی تو کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا: سیاسی حلقے

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس کے بعد پیپلز پارٹی کی جانب سے جس انداز میں رد عمل ظاہر کیا گیا اس سے ملک میں نئی سیاسی محاذ آرائی کا آغاز ہو گیا ہے اور لفظوں کی اس جنگ میں پیپلزپارٹی کی جانب سے جس انداز میں شمولیت کی گئی ہے اس سے سیاسی حالات 1990 والی صورتحال اختیار کر سکتے ہیں چوہدری نثار کے مؤقف کی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے انتہائی نرم انداز میں حمایت کی مگر پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے ترجمان فرحت اللہ بابر ، مولا بخش چانڈیو، سردار لطیف کھوسہ اور خورشید احمد شاہ نے وزیر داخلہ کے بارے میں جو الفاظ استعمال کئے ہیں اس لئے صورتحال آئندہ دنوں میں مزید خراب ہو سکتی ہے، سیاسی حلقوں کی رائے ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف نے فوری مداخلت نہ کی تو پھر کسی کے ہاتھ کچھ نہ آئے گا۔

ای پیپر-دی نیشن