رینجرز کا معاملہ، سندھ حکومت کا ساتھ نہیں دینگے: رابطہ کمیٹی
لندن (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم نے رینجرز اختیارات کے معاملے پر سندھ حکومت کے موقف کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی لندن کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جرائم کے خاتمے کیلئے آپریشن کا دائرہ کار سندھ بھر میں پھیلایا جائے۔ اجلاس میں کراچی سے میئر کا فیصلہ بھی کرلیا گیا جس کا اعلان چند روز میں متوقع ہے۔