• news

پی ایس ایل : مکی آرتھرکراچی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

لاہور(نمائندہ سپورٹس )پاکستان سپر لیگ میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھرکو کراچی کی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔کراچی ٹیم کے مالک نے مکی آرتھر کوٹیم کا ہیڈ کوچ اور سابق سپنرمشتاق احمد کو ان کے نائب کے طورپر منتخب کرنے کا اعلان کیا۔مالک نے کراچی کی ٹیم 26 ملین ڈالر میں خریدا تھا۔ باقی ٹیموں کے کوچز کا اعلان جلد ہو گا۔پی ایس ایل کا انعقاد4 فروری سے 23 فروری تک دبئی اور شارجہ میں ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن