• news

سکیورٹی خدشات : چین نے پاکستان میں ٹینس کھیلنے سے انکار کر دیا

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان کی جانب سے ڈیوس کپ کی میزبانی پاکستان کو دینے کی درخواست چین کے سکیورٹی خدشات کے بعد مسترد کر دی ہے ۔ پاکستان اور چین کی ٹینس ٹیموں کے درمیان ایشیا اوشیانا ڈیوس کپ گروپ ون کے مقابلے آئندہ سال 4سے 6مارچ کوہونگے اور میزبانی پاکستان نے کرنی تھی ۔ پاکستان حکومت نے چین کو منانے کی کوشش کی تاہم چینی ٹینس فیڈریشن نے پاکستان آکر ٹینس کھیلنے سے معذرت کر لی اور نہ آنے کی وجہ سیکورٹی خدشات قرار دی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن