سرکاری دفاتر میں رشوت لینے کا تصور ختم کردیا: وزیراعلیٰ خیبر پی کے
پشاور (این این آئی) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت صوبے میں انصاف پر مبنی ایسا موثر اور فعال نظام لانے پر گامزن ہے جس کے ذریعے عام آدمی سے سرکاری دفاتر میں رشوت لینے کا تصور ختم ہو، پولیس اور پٹواری نظام عوام کا تابع ہو، تعمیراتی اموں کے ٹھیکوں میں کمیشن لینے کا قلع قمع ہو اور تعلیمی اداروں و ہسپتالوں میں بھی ٹھیک طرح سے کام ہو رہا ہو جس کے نتیجے میں عام آدمی کو اپنے حقوق کے حصول کیلئے سیاسی لیڈروں کے پیچھے دوڑنا نہیں پڑیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ میں الگ الگ عوامی جلسوں سے اپنے خطاب میں کیا۔ آلودگی سے صاف کرنے اور صوبے کو سرسبز بنانے کی غرض سے ایک ارب درختوں کو لگانے کا منصوبہ شروع کیا ہے جس میں تقریباً 15 کروڑ درخت اب تک لگائے جا چکے ہیں اور یہاں پر بھی عوام غیرآباد علاقوں کی نشاندہی کرے تاکہ ان پر جنگل لگائے جائیں جن کو آباد کرنے کے بعد میں عوام کے حوالے کیا جائیگا۔