• news

پاکستان کیساتھ ماحول سازگار بنانے کی کوشش کر رہے ہیں: بھارتی وزیر خزانہ

نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے وزیر خارجہ سشما سوراج کے حالیہ دورہ پاکستان اور وزیراعظم نریندر مودی کی اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کو دونوں ممالک کے درمیان سازگار ماحول بنانے کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی خارجہ پالیسی میں کبھی بھی بنیادی تبدیلی نہیں ہو سکتی، بھارت ہر مسئلہ کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے اور اس کیلئے مثبت ماحول بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ نئی دہلی میں تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ سشما سوراج کا حالیہ دورہ پاکستان اور نریندر مودی اور نوازشریف کے درمیان پیرس میں ہونے والی ملاقات خوش آئند ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری آئیگی۔

ای پیپر-دی نیشن