• news

عوامی عہدہ رکھنے والے اداروں کا احترام کریں، کسی کو فائدہ پہنچانے کے لئے قوانین نہیں بدل سکتے: الیکشن کمشن

اسلام آباد (خبرنگار+ آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق کے بیان کی شدید مذمت کی ہے۔ الیکشن کمشن کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمشن اپنی آئینی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے جس کا وہ مروجہ قانون کے مطابق استعمال کرتا ہے۔ الیکشن کمشن کسی ایک فریق کو خوش کرنے کیلئے جھکے گا نہیں۔ یہ بات قابل افسوس ہے کہ اداروں کو ذاتی مفاد کی خاطر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، عوامی عہدوں پر بیٹھے ہوئے لوگوں کو جمہوریت کے بہترین مفاد کیلئے ایسی باتوں سے گریز کرنا چاہئے، ہمیں ملک کے آئینی اداروں کی عزت کرنی چاہئے۔ ترجمان الیکشن کمشن نے کہا ہے کہ کسی سیاسی جماعت کی جانبداری نہیں کی جاسکتی، عوامی عہدہ رکھنے والوں کی اداروں پر تنقید بدقسمتی ہے۔ سردار ایاز کے ریمارکس قابل مذمت ہیں، آئین اور قانون کے مطابق ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ کسی فرد کو فائدہ پہنچانے کیلئے اپنے قوانین میں ردوبدل نہیں کرسکتے۔

ای پیپر-دی نیشن