• news

اتھلیٹکس: سیف گیمز میں شرکت حکومتی اجازت سے مشروط

لاہور (سپو رٹس رپورٹر) اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کی جنرل کونسل کا اجلاس میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی کی صدارت میں گذشتہ روز لاہور جمخانہ کلب میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے سیکر ٹری جنرل محمد ظفر، خزانچی اصغر علی گل سمیت دیگر عہدیداروں، صوبائی تنظموں اور فیڈریشن سے ملحقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کی جنرل کونسل کے اجلاس میں سالانہ کارکردگی اور5 2014.1کی آڈٹ رپورٹ پیش کی گئی جس کی ہاوس نے منظوری دی ۔ جنرل کونسل کے اجلاس نے آئندہ برس بھارت میں منعقد ہونے والی 12ویں سیف گیمز میں شرکت کو حکومت کی منظوری سے مشروط کیا۔ علاوہ ازیں اتھلیٹکس کے کھیل کی پروموشن کیلئے نیشنل اتھلیٹکس کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے چیرمین بریگیڈئیر سلطان محمود ہوں گے دیگر ممبران میں میجر غلام شبیر انجم (آرمی) رفیق احمد (واپڈا) مسعود جاوید ملک (پنجاب) حمیرا خان (سندھ) ویمن ونگ سے شاہدہ خانم شامل ہو ں گے کمیٹی کے ارکان اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان سے ملحقہ اداروں اور ایسو سی ایشنوں سے مشاورت کرنے کے بعد رپورٹ مرتب کرکے آئندہ جنرل کونسل کی میٹنگ میں پیش کریں گے ۔ جنرل کونسل کے اجلاس یں مرد اور خواتین کی 47 نیشنل اتھلیٹکس چیمپئن شپ ، نیشنل یوتھ اتھلیٹکس چیمپئن شپ ، نیشنل ریس واکنگ چیمپئن شپ اور کھاریوں کے قریب اتو والا کے علاقہ میں 10کلو میٹر ریس کے انعقاد کی بھی منظوری دی گئی ۔

ای پیپر-دی نیشن