حکمرانوں کا غریب مکاﺅ ایجنڈا ملک کو بحرانوں کا شکار کر رہا ہے: مشرف
لاہور (خبر نگار+ اے این پی) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ حکمرانوں کا غرےب مکاﺅ اےجنڈا ملک کو بحرانوں کا شکار کر رہا ہے ‘بجلی اور گےس کی لوڈشےڈ نگ کے دعوے اور منصوبے صرف الفاظ تک محددود ہےں، 40ارب روپے کے نئے ٹےکس لگانےوالے حکمرانوں کا عوام دشمنی پر مبنی چہرہ پوری قوم نے دےکھ لےا ہے۔ وہ اے پی ایم ایل کی مرکزی ایڈوائزی کمیٹی کے ممبر محمد الےاس گجر سے ٹےلی فونک گفتگو کر رہے تھے۔ پروےز مشرف نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے اقتدار مےں آنے سے پہلے بہت سے نعرے لگائے لےکن آج تک کسی اےک بھی نعرے پر عمل نہےں ہو سکا اور آج سر دےوں مےں گےس کے ساتھ ساتھ بجلی کی بدترےن لوڈشےڈنگ کا تحفہ حکمران عوام کو دے رہے ہےں۔ حکمرانوں کی پالےسیوں کا جائزہ لےا جائے تو اس مےں کوئی شک نہےں کہ حکمرانوں کی پالےساں غربت نہےں غرےب مکاﺅ ہےں اور عوام ہر لحاظ سے ان نااہل حکمرانوں سے تنگ آچکی ہےں، پوری قوم دےکھ رہی ہے ملک مےں لوٹ مار کا بازار گرم ہے اور کسی کو کوئی پوچھنے والا نہےں اور جب بھی احتساب کی بات کی جاتی ہے تو حکمران احتساب کرنےوالوں کو آنکھےں دکھانا شروع کر دےتے ہےں۔
مشرف