وفاقی نظامت تعلیمات اسلام آباد میں 1399 تدریسی آسامیاں خالی ہیں ، وزارت کیڈ کا انکشاف
اسلام آباد (آئی این پی) وزارت کیڈ کی سرکاری دستاویز میں انکشاف ہوا ہے کہ وفاقی نظامت تعلیمات اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں بی پی ایس 14 اور اس سے اوپر کی 1399 تدریسی آسامیاں خالی ہیں۔ یومیہ اجرتی اور برطرف ملازمین سے معاملات کے حل کے بعد بی ایس 14 میں بھرتیاں ہوں گی۔ وزارت کیڈ کے مطابق سال 2013-14 میں بی پی ایس 16 اور اس سے اوپر کے صرف 54 اساتذہ کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے بھرتی کیا گیا اور بی پی ایس 17 کی مختلف آسامیوںکو پہلے ہی ایف پی ایس سی کو ریفر کردیا ہے وفاقی حکومت کی جانب سے بھرتیوں پر پابندی کی وجہ سے اب تک بھرتیاں نہیں کی گئی تھیں ۔
تدریسی آسامیاں/خالی