• news

کراچی ائر پورٹ پر 2 کروڑ کی کوکین برآمد‘غیرملکی مسافر نے ایک کلو سے بھرے کیپسول پیٹ میں چھپائے ہوئے تھے: حکام

کراچی (نیٹ نیوز) کراچی ائر پورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کر کے غیر ملکی مسافر کے قبضے سے ایک کلو گرام سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی کوکین برآمد کر لی۔ ترجمان کسٹم حکام کے مطابق نائیجیریا سے آنے والی غیر ملکی ائر لائن کی پرواز کیو آر 610 سے آنیوالے غیر ملکی مسافر کے قبضے سے ایک کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی کوکین برآمد کر لی گئی۔ برآمد ہونے والی کوکین کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 2 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ ترجمان کے مطابق مسافر نے کوکین کے کیپسول اپنے پیٹ میں چھپائے ہوئے تھے۔
کوکین برآمد

ای پیپر-دی نیشن