ایران کے اگلے سپریم لیڈر کی فہرست پر کام شروع کردیا : رفسنجانی
دبئی (رائٹرز) ایرانی کمیٹی اگلے سپریم لیڈر کے ممکنہ امیدواروں کا جائزہ لے رہی ہے۔ سابق ایرانی صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی نے اتوار کے روز کہا جب نئے لیڈر کو مقرر کرنے کی ضرورت ہوگی ماہرین کی اسمبلی اپنا عمل شروع کردیگی۔ یہ ماہرین اسکی تیاری کر رہے ہیں اور مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔ اس عہدے کیلئے کوالیفائی کرنے والے افراد کی فہرست مرتب کرنے پر کام شروع کردیا گیا اور وقت آنے پر اسے ووٹ کیلئے پیش کردیا جائیگا۔ گزشتہ برس سپریم لیڈر 75 سالہ آیت اللہ علی خامنہ ای کے کینسر کے حوالے سے سرجری کی گئی تھی۔ اسکے باوجود نئے متوقع لیڈر کے بارے میں بحث سرکاری حلقوں اور عوام کا موضوع نہیں بن سکتی تھی تاہم فروری میں اسمبلی آف ایکسپرٹس کے الیکشن کے تناظر میں یہ بحث سامنے آنا شروع ہوئی۔ واضح رہے 82 منتخب علماءکی اس اسمبلی کے پاس سپریم لیڈر کو منتخب کرنے، اسکی نگرانی اور لیڈر کو ہٹانے تک کا اختیار ہوتا ہے۔
رفسنجانی