• news

فیصل آباد: 8 سالہ بچے، ساہیوال/ سرگودھا میں 2 لڑکیوں سے اجتماعی زیادتی

فیصل آباد + ساہیوال/ سرگودھا+ رنگپور (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) فیصل آباد میں 8 سالہ بچے، ساہیوال/ سرگودھا میں 2 لڑکیوں سے اجتماعی زیادتی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں نیو سول لائن کی رہائشی قیصرہ پروین کے 8 سالہ بیٹے (ع) کو گلی میں کھیلنے کے دوران اوباش لڑکا احمد ورغلا کر بیٹھک میں لے گیا جہاں دیگر تین ملزم حیدر‘ باسط اور عمیر موجود تھے چاروں نے مل کر بچے کو اجتماعی زیادتی کی۔ ویڈیو فلم بنا لی اور دھمکیاں دیں اگر تم نے کسی کو بتایا تو قتل کرکے نعش بوری میں بند کرکے گٹر میں پھینک دیں گے۔ پولیس نے متاثرہ بچے کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے۔ علاوہ ازیں فیصل آباد میں صدر جڑانوالہ کے علاقے 120 گ۔ ب میں ریاست علی کے گھر میں گھسنے والے تنویر وغیرہ 2 افراد نے ریاست کی بیٹی (س) کو اسلحہ کے زور پر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ ساہےوال/ سرگودھا میں ساہیوال کے نواحی دےہات چاندنہ اور سنگوراکہ سے دو الگ الگ واقعات میں 14سالہ (ر) اور 15سالہ (ب) کو بااثر اوباشوں نے اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کی اور لڑکیوں کو واپس کرنے سے بھی انکاری ہو گئے۔ ساہیوال پولیس لڑکیوں کو بازےاب کروانے اور ملزمان کی گرفتاری میں ناکام ہو چکی ہے۔ مبےنہ طور پر لڑکیوں کو روزانہ ہوس کا نشانہ بناےا جا رہا ہے۔ ان واقعات پر اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے۔ چاندنہ سے راجہ ارشاد حسن کی چودہ سالہ بےٹی (ر) کو ملزمان شفقت علی ، غضنفر، فےصل اور طلعت محمود وغےرہ نے پانچ دسمبر کو گھر کے باہر سے اغوا کر لیا تھا اور کئی روز سے ملزمان لڑکی کو ہوس کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ دوسرے واقعہ میں سنگوراکہ سے محمد وارث کی پندرہ سالہ بےٹی(ب) کو 18نومبر کو ملزمان مجاہد، جاوےد اور امتےاز وغےرہ نے اغوا کیا اور لڑکی کو مختلف جگہ پر لے جا کر درندگی کا شکار بنا رہے ہیں۔ علاوہ ازیں رنگ پور میں بھی پولیس نے 9 سالہ بچے سے زیادتی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا۔ جوڑا کلاں کے شیر کے نو سالہ بیٹے کو ملزم مزمل عباس ورغلا کر ویران حویلی میں لے گیا اور زیادتی کی تاحال ملزم گرفتار نہیں ہوا۔
زیادتی

ای پیپر-دی نیشن