حافظ آباد: نامعلوم افراد نے نوجوان کی شہ رگ کاٹ کر نعش کھیتوں میں پھینک دی
حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد کے نواحی گاﺅں بھڑی چٹھہ کے قرےب ٹھٹہ مےتلاں مےں نامعلوم ملزمان نے 25سالہ نوجوان کی شہ رگ کاٹ کر اسے موت کے گھاٹ اتار دےا اور بعدازاں اسکی نعش کماد کے کھےتوں مےں پھےنک کر فرار ہوگئے۔ پولےس تھانہ ونےکے تارڑ نے اطلاع ملنے پر نعش کو قبضہ مےں لےکر پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی۔اےچ۔کےو ہسپتال پہنچاےا۔ تاحال نعش کی شناخت نہ ہوسکی ہے۔ پولےس اس ضمن مےں مصروف تفتےش ہے۔