• news

پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی 11-2010کے دوران اربوں روپے کی ہونیوالی بے ضابطگیوں پر خاموش

اسلام آباد (آئی این پی ) قومی اسمبلی کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی ”پیچھے چھوڑ آگے دوڑ“ کی پالیسی پر عمل پیرا ہوگئی‘ 2010-11 میں اربوں روپے کی بے قاعدگیوں کے 13سو آڈٹ اعتراضات ردی کی ٹوکری میں پھینک دیئے گئے اور 2013-14 کی آڈٹ رپورٹ پر کارروائی شروع کردی۔ اپوزیشن لیڈر و چیئرمین کمیٹی سید خورشید شاہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت کے آڈٹ اعتراضات پر خاموش ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی جس کے چیئرمین قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ ہیں انہوں نے 2010-11 کے تیرہ سو آڈٹ اعتراضات جن میں اربوں کی بے قاعدگیاں ہوئیں ان پر خاموشی اختیار کرلی، ذرائع نے بتایا کہ 2010-11 کے آڈٹ اعتراضات پیپلز پارٹی کے دور حکومت کے تھے اور چیئرمین کمیٹی خورشید شاہ موجودہ حکومت کے آڈٹ اعتراضات سامنے لانے کے لئے بے چین تھے ۔
کمیٹی/خاموش

ای پیپر-دی نیشن