• news

وزیراعلیٰ خیبر پی کے کا ہر ضلع میں یونیورسٹی کیمپس قائم کرنے کا اعلان

پشاور (این این آئی) وزیراعلیٰ خیبرپی کے پرویز خٹک نے صوبے کے ہر ضلع میں یونیورسٹی کیمپس قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے ابتدائی و ثانوی اور اعلیٰ تعلیم کا فروغ تحریک انصاف کی قیادت میں موجودہ صوبائی حکومت کی سب سے پہلی ترجیح ہے وہ اتوار کے روز یہاں اسلامیہ کالج کے صد سالہ یوتھ فیسٹیول سے خطاب کررہے تھے۔ طلبہ کی کثیر تعداد نے یوتھ میلے میں شرکت کی ، مختصر خطاب کے آغاز میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے تعلیمی شعبے پر بات کرتے ہوئے کہا انکی صوبائی حکومت تعلیم کے شعبہ کیلئے تمام مطلوبہ مالی وسائل فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے وزیراعلیٰ نے بتایا گزشتہ ڈھائی سال کے دوران صوبے میں 50 نئے ڈگری کالج، جن میں سے بیشتر خواتین کیلئے ہیں۔ ایک ٹیکنکل یونیورسٹی ، تین دیگر یونیورسٹیاں، دو وومن یونیورسٹیاں اور دو میڈیکل کالج شروع کئے ہیں۔
پرویز خٹک

ای پیپر-دی نیشن