• news

الیکشن کمشن کا این اے 154 لودھراں میں جلسہ پر حمزہ شہباز کو نوٹس صوبائی الیکشن کمشن کی لاعلمی

لاہور (خبرنگار) الیکشن کمشن نے این اے 154 لودھراں کا دورہ اور جلسہ کرنے پر رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزی پر یہ نوٹس جاری کیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے صوبائی الیکشن کمشن سے رابطہ کیا گیا تو انکا کہنا تھا کہ نوٹس جاری ہونے کا علم نہیں ہے۔ اسلام آباد الیکشن کمشن ہی نوٹس جاری کرنے کا مجاز ہے۔
حمزہ شہباز/ نوٹس

ای پیپر-دی نیشن