• news

کچی آبادی کیس : ایف آئی اے کا 23 سی ڈی اے افسران کو مقدمے سے نکالنے کی تیاریاں

اسلام آباد (آن لائن) کچی آبادی کیس میں نامزد سی ڈی اے کے 23 افسران کو ایف آئی اے نے گرفتار کرنے کے بجائے انہیں مقدمے سے نکالنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔ کچی آبادیوں کی تعمیر میں سہولت کار کا کردار ادا کرنے والے سی ڈی اے کے 43 افسران کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا تھا اور اب تک 3 افسران کو بے گناہ قرار دے کر مقدمے سے فارغ کیا جا چکا ہے جبکہ 8 افسران ابھی تک اڈیالہ جیل میں ہیں اور 11 نے عبوری ضمانت کروا رکھی ہے ۔ جونہی معاملہ میڈیا میں ٹھنڈا ہوا تو ایف آئی اے نے باقی 23 ملزمان کو بھی جیل یاترا سے پہلے ہی مقدمے سے نکالنے کی ساز با ز کر لی۔ مقدمے میں نامزد سی ڈی اے کے 4 افسران کو گزشتہ روز ایف آئی اے کے تحقیقاتی افسر سے ملاقات کرتے بھی دیکھا گیا۔ ایف آئی اے کے پاس درج ایف آئی آر کے مطابق ان 43 افسران اور اہلکاروں پر الزام تھا کہ انہوں نے کچی آبادیاں تعمیر کرانے میں نہ صرف سہولت کار کا کردار ادا کیا بلکہ ان آبادیوں کو روکنے کے لئے اپنے اختیارات کے استعمال سے بھی گریز کیا ۔
مقدمہ/نکالنے کی تیاریاں

ای پیپر-دی نیشن