• news

شریف برادران کا ایجنڈا ملک و قوم کی خدمت ہے: خواجہ خرم

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ خرم سعید نے کہا ہے کہ شریف برادران کا ایجنڈا ملک و قوم کی خدمت، مخالفین کے پاس عوام کو دینے کے لئے کچھ نہیں ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت ملک و قوم کو آگے لیجا رہی ہے جبکہ باتیں کرنے والے سیاستدان وقت ضائع کر رہے ہیں اڑھائی برس کے عرصہ میں مسلم لیگ ن نے بے مثال کامیابیاں حاصل کیں۔ آج ملک اپنا کھویا وقار دوبارہ حاصل کر چکا ہے۔ ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانا پاکستانی دوستی نہیں ہے۔ نوازشریف نے ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ اقتصادی راہداری سے ملک میں ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے۔ یہ منصوبہ گیم میچز ہے پوے خطے کی تقدیر اس سے بدلے گی۔ پاکستان امن پسند ملک ہے اور ہماری قیادت پوری دنیا کو اسی راہ پر لے آئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن