• news

پاکستان میں اردو بولی تو کیا ہوا، ہر بدھ کو سبز ساڑھی پہنتی ہوں، شریف خاندان کی چار نسلوں سے مل چکی: سشما

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ پاکستان میں اردو بولی تو کیا ہوا؟ اردو تو بھارت کی بھی زبان ہے۔ مریم نواز سے ملنے پر اعتراض کرتے ہو میں تو وزیراعظم شریف فیملی کی چار نسلوں سے مل چکی ہوں۔ بھارتی پارلیمنٹ میں نکتہ چینیوں کو جواب دیتے کہا کہ پاکستان میں ہری ساڑھی پہنی تو کیا ہوا میں تو ہر بدھوار کو ہری ساڑھی پہنتی ہوں۔ میں میاں نواز شریف کی والدہ، بیوی، ان کی بیٹی مریم اور مریم کی دو بیٹیوں سے ملی ہوں۔
سشما / اردو

ای پیپر-دی نیشن