گلگت: رینجرز کے 3 اہلکاروں کے قتل میں ملوث 10 ملزموں کی ضمانت منسوخ، گرفتار کر لیا گیا
گلگت (نامہ نگار) گلگت میں 10 برس قبل رینجرز کے تین اہلکاروں کے قتل میں ملوث دس مبینہ ملزمان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت سے ضمانت منسوخ ہونے پر مبینہ ملزمان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر کے سب جیل جوٹیال منتقل کر دیا گیا۔ مبینہ ملزمان کا کیس فوجی عدالت میں منتقل کرنے کا امکان ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت سے ضمانت کی منسوخی کے بعد حراست میں لئے جانے والے ملزموں پر 13 اکتوبر 2005ء میں رینجر کے تین اہلکاروں کو قتل کرنے کا الزام ہے۔