فیصل آباد: حوالات میں بند ملزم مبینہ تشدد سے ہلاک، خودکشی کی: پولیس
فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ) فیصل آباد کے تھانہ بٹالہ کی حوالات میں قید ملزم مبینہ پولیس تشدد سے ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم احسن کو اتوار کے روز اغوا برائے تاوان کا الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم نے مغوی نوجوان کی ہلاکت کیلئے 10 لاکھ روپے تاوان مانگا تھا۔ پولیس نے دعویٰ کیا نوجوان ملزم احسن نے حوالات میں خودکشی کرلی۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے نوجوان کی نعش پر تشدد کے نشانات ہیں۔