• news

کوئٹہ: گیس لیکج سے بچے سمیت 2 افراد جاں بحق‘ دھماکوں سے 2 جھلس گئے

کوئٹہ (صباح نیوز) کوئٹہ میں گیس پریشر میں کمی اور گیس لیکج کے باعث 6 مختلف واقعات میں 4 سالہ بچہ اور ایک شخص جاں بحق جبکہ تین خواتین سمیت 9 افراد جھلس گئے۔ کلی فیض آباد میں کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث نادیہ بی بی بے ہوش جبکہ اس کا 4 سالہ بیٹا محمد اکرم جاں بحق ہو گیا۔ جوائنٹ روڈ پر کمرے میں گیس بھرنے سے دم گھٹنے کے باعث عباس مسیح جاں بحق ہو گیا۔ حاجی غیبی روڈ پر گیس لیکیج سے دھماکہ ہوا جس سے باپ بیٹا جھلس گئے ، پشتون آباد میں گیس دھماکے میں علائو الدین، اس کا بیٹا سلیمان اور بیوی حمیدہ بی بی جھلس گئے۔ کلی عالمو میں بھی کمرے میں گیس بھرنے سے گل تمام بے ہوش ہو گئی جبکہ دو مختلف واقعات میں عبیداللہ اور بن یامین بھی گیس لیکج دھماکے میں جھلس گئے۔ ان تمام افراد کو بی ایم سی منتقل کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن