• news

افغان صوبہ ہلمند میں امریکی فوجی خفیہ طور پر طالبان کیخلاف لڑ رہے ہیں: نیویارک ٹائمز

نیویارک/ کابل (نمائندہ خصوصی+ اے این این) افغان صوبے ہلمند کے اہم علاقوں کو طالبان کے قبضہ سے بچانے کیلئے امریکی سپیشل آپریشن فورسز کے اہلکار بھی خفیہ طور پر طالبان سے لڑائی میں شریک ہیں۔ نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام صورتحال خطرناک ہونے کے پیش نظر کیا گیا۔ مغربی سفارتکار کے حوالے سے کہا گیا یہ لڑائی کئی ہفتہ سے جاری ہے۔ مغربی سفارتکار نے کہا ائرفورس کے اہلکار بھی موجود ہیں۔ امریکی فوجی ترجمان کرنل ……… نے فوجیوں کے لڑاکا کردار پر سوال کا جواب نہیں دیا۔ انہوں نے افغان سکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔ افغان سیاستدان طوفان وزیری نے بتایا صورتحال سنگین ہے۔ فضائی مدد کے بغیر ممکن ہے طالبان پورے صوبہ پر قبضہ کر لیں۔ ادھر صوبہ ہلمند کے ضلع مرجاہ پر طالبان کا بدستور قبضہ ہے۔ جھڑپوں میں افغان فورسز کو زشدید نقصان، بیسیوںاہلکار ہلاک، متعدد زخمی ہوئے۔ طالبان نے علاقے میں بارودی سرنگیں بچھا دیں جبکہ حکام نے اعتراف کیا ہے کہ افغان حکومت کی عملداری صرف چند سرکاری عمارتوں تک رہ گئی وہ بھی جنگجوؤں کے محاصرے میں ہیں۔ فورسز نے پسپائی اختیار کر لی ہے۔ صوبہ ہلمند کے پولیس سربراہ عبدالرحمان سارجنگ نے اعتراف کیا ہے کہ پورا ضلع مارجہ عملًا طالبان کے قبضے میں جاچکا ہے۔ مرجاہ کا زمینی رابطہ منقع ہو گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن