• news

ڈھاکہ سے روانگی معجزہ تھی، مجھے پاکستان بنتا اور ٹوٹتا یاد ہے: انتخاب عالم

لندن (بی بی سی رپورٹ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ منیجر انتخاب عالم کو سقوط ڈھاکہ کی یادیں آج بھی یاد ہیں۔انتخاب عالم اس پاکستانی الیون کے کپتان تھے جو ڈھاکہ میں انٹرنیشنل الیون کے خلاف غیرسرکاری ٹیسٹ میچ کھیل رہی تھی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان بنتے ہوئے بھی دیکھا ہے اور ٹوٹتے ہوئے بھی۔میں 1947 میں والدین کے ساتھ جلی کٹی اور خون میں ڈوبی ہوئی لاشیں دیکھتا ہوا پاکستان پہنچا تھا۔وہ پاکستان بنتے وقت کی صورت حال کو سقوط ڈھاکہ سے زیادہ قیامت خیز قرار دے کر کہتے ہیں کہ 1971 میں جو کچھ ہوا وہ کم نہ تھا۔ میچ کے آخری دن فائرنگ کی آوازیں آئیں اور پھر لوگوں نے دھاوا بول دیا، کھلاڑی ڈریسنگ روم میں ڈھائی گھنٹے تک بند رہے، مہمان کھلاڑیوںکو ایک پرواز ڈھاکہ سے جا رہی تھی جس سے انھیں روانہ کر دیا گیا۔ فلائٹ ملنا خوش قسمتی تھی۔ ایئر پورٹ پہنچا تو سپاہیوں نے رائفلیں تان لیں جن کی سنگینوں کو میں اپنے جسم میں چبھتا ہوا محسوس کر رہا تھا۔ ہم سری لنکا کے راستے پاکستان پہنچنے میں کامیاب ہو سکے۔

ای پیپر-دی نیشن