• news

ٹی ٹونٹی کارپوریٹ پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ یونی فوم نے جیت لیا

لاہور (پ ر) ٹی ٹونٹی کارپوریٹ پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ 2015ء کا ٹائٹل یونی فوم کرکٹ ٹیم نے اپنے نام کر لیا۔ فائنل میچ ایم سی بی اور یونی فوم کرکٹ ٹیم کے مابین کھیلا گیا۔ ایم سی بی نے 131 رنز بنائے۔ یونی فوم ٹیم نے 8 وکٹوں پر ہدف پورا کر لیا۔ کپتان امتیاز انتظار نے 31 اور محمد عباس نے 32 رنز بنائے اور 2 کھلاڑی آؤٹ کئے جس پر محمد عباس مین آف دی میچ قرار پائے۔

ای پیپر-دی نیشن