امین فہیم کیخلاف درج مقدمات میں نام نکالنے کا فیصلہ،ایف آئی اے نے حتمی کام مکمل کرلیا
اسلام آباد (آن لائن)ایف آئی اے اور نیب نے پیپلز پارٹی کے رہنما (مرحوم) مخدوم امین فہیم کے خلاف درج مقدمات میں ان کا نام نکالنے کا کام مکمل کر لیا ہے،مخدوم امین فہیم کے خلاف ایف آئی کرائم سرکل میں29 مقدمات درج ہیں ان پر عدالتی کارروائی شروع ہو چکی ہے ان کے خلاف ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) میں مبینہ طور پر دو ارب روپے سے زائد جعلی فریڈ سبسڈی دینے کے الزامات ہیں۔ اس کے علاوہ کارپوریٹ کرائم سرکل میں مقدمہ این آئی سی ایل کے ذریعے مہنگے نرخوں میں زمین کی خریداری پر درج ہوا جس میں سے ان کا نام عدالتی حکم پر نکال دیا گیا ہے۔