• news

اسحاق ڈار سے سردار یعقوب کی ملاقات‘ آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آزاد کشمیر کے صدر سردار محمد یعقوب خان نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ وزیر خزانہ نے ملک کے اتحاد اور کشمیر نصب العین کیلئے کشمیری عوام کی قربانیوں کو سراہا۔ ملاقات میں آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بات چیت ہوئی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے ہرممکن مالی اعانت کی جائیگی۔ دریں اثناء حکومت پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 653 ملین یورو کی امداد کے بارے میں ایم او یو پر دستخط کر دیئے گئے۔ اس موقع پر وزیر خزانہ بھی موجود تھے۔ وزیر خزانہ نے پاکستان کی ترقی کیلئے یورپی یونین کی امداد کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر-دی نیشن