• news

16 دسمبر پاکستان کی تاریخ کا رستا ہوا زخم ہے جو شرمندگی اور پچھتاوے کا احساس دلاتا ہے: عبدالغفار روپڑی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہل حدیث کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہا ہے کہ 16دسمبر پاکستانی تاریخ کا رستا ہوا زخم ہے جو کبھی نہ بھر پائے گا۔ یہ دن ہمارے لیے شرمندگی اور پچھتاوے کا احساس دلاتے ہوئے نمودار ہوتا ہے اور تاریخ سے سبق حاصل کرنے کی تلقین کرتا ہے۔ سقوط ڈھاکہ کے المناک سانحہ کے ساتھ ساتھ پشاور آرمی سکول کے بچوں پر گزرنے والی قیامت صغریٰ نے 16دسمبر کی سیاہی کو مزید گہرا کر دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن